وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہاں جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرہ کے ساتھ وادی کشمیر کے حالات کا جائزہ لیا۔پچھلے چند ماہ سے وادی کی صورتحال بہت خراب چل رہی ہے، سیکورٹی پر تبادلہ
خیال کے دوران کل پاکستانی فوج کی جانب سے دو فوجیوں کے سرقلم کیے جانے کا
واقعہ پیش پیش رہا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹنگ میں سرحد پار سے دراندازی سڑکوں پر مسلسل مظاہرے اور شورش زدہ صورتحال پر بات ہوئی۔